ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مودی حکومت کا بڑا فیصلہ ، خریف فصلوں کی سہارا قیمت لاگت سے ڈیڑھ گنا بڑھی

مودی حکومت کا بڑا فیصلہ ، خریف فصلوں کی سہارا قیمت لاگت سے ڈیڑھ گنا بڑھی

Thu, 05 Jul 2018 00:08:01    S.O. News Service

نئی دہلی ،04؍جولائی (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) حکومت نے خریف فصلوں کی کم از کم سہارا قیمت (ایم ایس پی) لاگت سے ڈیڑھ گنا کرنے کے اپنے وعدے کو آج پورا کرتے ہوئے دھان کی ایم ایس پی 1750روپے فی کوئنٹل ، باجرے کی 1950، مکا کی 1700اور کپاس کی 5150روپے فی کوئنٹل کردی۔ وزیراعظم مودی کی صدارت میں کابینہ کی اقتصادی امور کی کمیٹی کی یہاں ہوئی میٹنگ میں خریف فصلوں کی کم از کم سہارا قیمت میں اضافہ کرنے کی وزارت زراعت کی تجویز کو منظوری دی گئی۔

حکومت نے دھان کی کم از کم سہارا قیمت 1750روپے فی کوئنٹل مقرر کی ہے جبکہ تل کی کم از کم سہارا قیمت 6249روپے، اڑد کی 5600روپے، سویابین کی 3399روپے فی کوئنٹل اور کپاس کی کم از کم سہارا قیمت 5150روپے فی کوئنٹل مقرر کی ہے۔

جوار کی ایم ایس پی 2430روپے، مونگ کی 6975، ارہر کی 5675، راگی کی 2897، مونگ پھلی چھلکا کی 4890، سورج مکھی کی 5388اور رامتل کی 5877روپے فی کوئنٹل کی گئی ہے۔


Share: